اڈیالہ جیل میں نواز شریف کی تصویر پر تحقیقاتی کمیٹی قائم


راولپنڈی: اڈیالہ جیل سے نواز شریف اور دیگر ن لیگی رہنماؤں کی تصویر لیک ہونے کے معاملہ پر تحقیقات کے لیے آئی جی جیل خانہ جات  شاہد سلیم بیگ نے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

انہوں نے میڈیا پر خبریں چلنے پر ایکشن لیتے ہوئے کمیٹی کو تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔

تحقیقات کے لیے قائم کی گئی کمیٹی میں ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان ملک شوکت فیروز اور آئی جی جوڈیشل صفدرنواز شامل ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی کل اڈیالہ۔جیل پہنچ کر معاملے کی تحقیقات کرے گی۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطلی کے فیصلے کے اڈیالہ جیل کے اندر نواز شریف کے ہمراہ ن لیگی رہنماؤں نے تصویر بنائی تھیں جو میڈیا پر چلتی رہی۔

ایفی ڈرین کوٹہ کیس کے ملزم حنیف عباسی کو بھی گزشتہ روز نواز شریف کے ہمرا دیکھا جا سکتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں