پاکستان عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز میں شامل


اسلام آباد: پاکستان ایک بار پھر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر منتخب ہو گیا ہے، یہ انتخاب اگلے دو سال کے لئے کیا گیا ہے۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان نے اسے سفارتی سطح پر ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی جوہری ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال کے شعبہ میں نمایاں کردار کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے کا اجلاس ان دنوں ویانا میں جاری ہے، پاکستانی وفد بھی اجلاس میں شریک ہے، وفد کی سربراہی چئیرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم کر رہے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ آئی اے ای اے کے کل 170 ارکان ممالک میں سے 35 ارکان بورڈ آف گورنرز میں شامل ہوتے ہیں۔ تمام 170 ارکان میں سے 11 کا انتخاب  دو سال کے لئے کیا جاتا ہے اور انتخاب کا یہ عمل ہر سال ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں