پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ایک اور شرمندگی کا سامنا

پاکستان ہاکی فیڈریشن پرجرمانہ،کھیلنے کے پیسے نہیں، جرمانہ کہاں سے دیں؟ شہباز سینئیر

اسلام آباد: رواں ماہ لاہور میں کھیلی جانے والی پاکستان ہاکی اوپن سیریز منسوخ ہو گئی ہے جس کے باعث ایشین گیمز کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو ایک اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے کہ چونکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن بنگلہ دیش اور افغانستان کی ہاکی ٹیموں کو پاکستان لانے میں ناکام رہی ہے اس لیے سیریز منسوخ ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسری جانب پی ایچ ایف کے سیکرٹری شہباز سینئر ہاکی کی بہتری کے لیے کام کرنے کے بجائے اپنی کرسی بچانے میں کوشاں ہیں۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے طویل عرصے بعد پاکستان کو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی میزبانی دی تھی لیکن پی ایچ ایف کی ناقص پالیسی کے باعث ایک بین الاقوامی ٹورنامنٹ منسوخ ہوا۔ ایونٹ میں شرکت کے لیے افغانستان، بنگلہ دیش، قازقستان، سری لنکا، اومان اور قطر کو مدعو کیا گیا تھا لیکن سری لنکا، اومان، قطر کے ساتھ ساتھ دیگر ٹیموں نے بھی آنے سے انکار کر دیا۔ 

انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ 26 سے 30 ستمبر تک لاہور میں ہونا تھا۔


متعلقہ خبریں