جیمز بانڈ کا ڈائریکٹر تبدیل، 2020 میں ریلیز متوقع


لاس انجلس: جیمزبانڈ کے ساتھ ساتھ جیمز بانڈ کا ڈائریکٹر بھی تبدیل ہو گیا ہے۔ اس سے قبل ان فلموں کے ڈائریکٹر ڈینی بوئل ہوا کرتے تھے لیکن جیمز بانڈ 2020 کے ڈائریکٹر کیڑی جوجی فنکانامہ ہوں گے۔ 

کیڑی جوجی فنکانامہ کی زیر صدارت فلم کی شوٹنگ کا سلسلہ مارچ 2019 میں شروع ہو گا۔ فلم پروڈیوسرز مائکل ولسن اور باربرہ بروکولی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ فلم کی ریلیز فروری 2020 میں ہو گی۔ 

 

کیڑی جوجی فنکانامہ جیمز بانڈ فرنچائز کے پہلے امریکی ہدایت کار ہوں گے۔ انہیں مقبولیت ایمی انعام یافتہ ٹیلی وژن سیزن ’’ ٹرو ڈیٹیکٹو‘‘ سے ملی۔ وہ اپنی فلم ’’بیسٹس ہف نو نیشن‘‘ کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔ اس کے علاوہ سٹیون کنگ کی کتاب پر بننے والی فلم کا اسکرپٹ بھی کیڑی جوجی فنکانامہ نے لکھا۔ 

اس سے پہلے توقع تھی کہ ڈینیل کریگ کی جیمز بانڈ فلمیں ہدایت کار ڈینی بوئل کی سربراہی میں ہی فلمائی جائیں گی لیکن ان کی آخری جیمز بانڈ فلم سے پہلے ہی اگست 2018 میں ڈینی بوئل نے اپنا راستہ الگ کر لیا۔ 

جیمز بانڈ فرنچائز سے جدائی کا فیصلہ ڈینی بوئل کا اپنا تھا۔ اس فیصلے کی وجہ پروفیشنل اختلافات بتائی گئی ہے۔ ڈینی بوئل کے جانے سے فلم کی ریلیز بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔ 

 

ڈینیل کریگ کی آخری جیمز بانڈ فلم کی ریلیز نومبر 2019 میں متوقع تھی لیکن ہدایت کار ڈینی بوئل کے جانے سے فلم کی بروقت شوٹنگ اور ریلیز نہ ہو سکی۔ 


متعلقہ خبریں