اڈیالہ کے قیدی جاتی امرا پہنچ گئے


راولپنڈی: اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئے ہیں۔

نوازشریف کا قافلہ اولڈ ائیرپورٹ لاہور سے بذریعہ رنگ روڈ جاتی امرا پہنچا جہاں کارکنوں کی بڑی تعداد نے اپنے قائد کا پھول کی پتیوں سے استقبال کیا۔

کارکنوں نے نوازشریف کے حق میں پرجوش نعرے بازی کی، ن لیگی قائدین نے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔

رہائی کے بعد نواز شریف، مریم نواز، محمد صفدر اور شہباز شریف بے نظیر ایئرپورٹ پہنچے جہاں ایک خصوصی طیارے نے انہیں لاہور پہنچایا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور کارکن اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھے جنہوں نے میاں نواز شریف اور دیگر کا پرجوش نعروں سے استقبال کیا۔

ن لیگی رہنماؤں میں شہباز شریف، جاوید ہاشمی، مشاہد اللہ خان، شکیل اعوان، سردار نسیم اختر اور دیگر شامل تھے۔

اس سے پہلے طارق فضل چوہدری روبکار لے کر اڈیالہ جیل پہنچے تاہم قانون تقاضے پورے کرتے ہوئے رہائی میں تاخیر ہو گئی۔ اس دوران ن لیگی کارکن جیل کے باہر نعرے لگاتے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے۔ 


متعلقہ خبریں