محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکیورٹی میں اسکاؤٹس بھی موجود


کراچی: شہدائے کربلا کی قربانی کی یاد میں منعقد ہونی والی عزاداری کو منظم کرنے میں اسکاوٹس بھی مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ نو محرم کے موقع پر منعقدہ جلوسوں میں اسکاؤٹس بھی شریک ہیں۔

نواسہ رسول کی یاد میں منعقد ہونے والی مجالس اور جلوس میں خدمات انجام دینے والے اسکاؤٹس نہ صرف سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہوتے ہیں بلکہ متحرک ہو کرعزاداری میں مشغول افراد کو منظم رکھنے میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔

ماہ محرم کے آغاز سے ہی ملک بھر میں مجالس کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے۔ جوں جوں دن آگے بڑھتے ہیں مجالس و جلوسوں کا سلسلہ بھی آگے بڑھتا ہے اس دوران اسکاؤٹس کی ذمہ داریاں بھی مسلسل جاری رہتی ہیں۔

نو محرام الحرام کو مجالس کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے پولیس، رینجرز اور فوج کے جوانوں کے ساتھ بڑی تعداد میں اسکاؤٹس بھی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ مجالس و جلوسوں کے دوران عزاداروں کے تحفظ اور ملکی اداروں اورانتظامیہ کے ساتھ مل کر حفاظتی انتظامات کو یقنی بنانے کے لیے اسکاؤٹس کا کردار اہم تسلیم کیا جاتا ہے۔

اسکاؤٹس مجالس اور جلوسوں کے داخلی راستوں اور جلوس میں سب سے آگے رہ کر اپنے فرائض انجام دیتے ہیں جب کہ حکومتی اداروں کی جانب سے بھی اسکاؤٹس کو خاص تربیت دی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں