سیول: شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں نے معاہدے پر دستخط کر دیے جس کے تحت دونوں ممالک کی سرحدوں پرہونے والے جنگی مشقیں روک دی جائیں گی۔
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سئیول میں معاہدے پر دستخط کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ جنوبی کوریا کے صدر مون جی ان نے کہا کہ آج سے ایک ایسے عہد کا آغاز ہو رہا ہے جس میں جزیرہ نما کوریا میں جنگ نہیں ہوگی۔
معاہدہ کے تحت دونوں ممالک میں اتفاق ہوا کہ کوریائی خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنایا جائے۔ شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اگر امریکہ مثبت جواب دے تو وہ بھی اپنے کیمیائی ہتھیاروں کی سائٹ کوتباہ کرنے پر رضامند ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدہ کے تحت شمالی کوریا کا ثقافتی طائفہ آئندہ ماہ جنوبی کوریا میں پرفارم کرے گا۔
دونوں ممالک کے فوجی سربراہوں نے بھی عسکری معاہدے پر دستخط کیے، معاہدہ کے تحت یکم نومبر سے سرحد پر جاری مشقیں روک دی جائیں گی۔
شمالی کوریا کے سربراہ نے کہا کہ سربراہی ملاقات سے خطے امن اور خوشحالی آئے گی جب کہ فوجی معاہدہ سے جوہری ہتھیاروں کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔
دونوں ملکوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ ٹوکیو میں 2020 میں ہونے والے اولمپکس میں مشترکہ ٹیم شرکت کرے گی۔
رواں برس شمالی کوریا اورجنوبی کوریا کے سربراہوں کی یہ تیسری ملاقات ہے۔