جعفر ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

سپریم کورٹ کامسافروں کیلئے ریلوے سفر محفوظ بنانے کا حکم

خانیوال: پشاور سے کراچی جانے والی جعفر ایکسپریس بڑے حادثے  سے بال بال بچ گئی۔ ریلوے اسٹیشن ماسٹر کی مبینہ غفلت کے باعث بڑا سانحہ پیش آسکتا تھا لیکن ڈرائیور کی حاضر دماغی سے ٹرین محفوظ رہی۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس کو خانیوال سے ملتان روٹ کے بجائے جہانیاں لائن پر روانہ کر دیا گیا تھا جس سے بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا۔

ذرائع کے مطابق ڈرائیور نے حاضر دماغی سے کام لیا اور گاڑی کو درست ٹریک پر لے آیا۔ ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس جہانیاں ٹریک سے دوبارہ خانیوال اسٹیشن پر آئی جہاں سے ٹرین ڈرائیور محمد سعید جعفر ایکسپریس کو دوبارہ خانیوال سے لیکر ملتان روانہ ہوا۔

اتوار کی صبح کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان ایکسپریس کا انجن اور سات بوگیاں میانوالی کے قریب پٹری سے اتر گئی تھیں  جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوئے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق زخمیوں کا  کالاباغ اور دادوخیل کے اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں