لیشمینیا: وبائی صورت اختیار کر گیا


خیبرپختونخوا: مچھر کے کاٹنے سے پیدا ہونے والی بیماری نے وبائی صورت اختیار کرلی ہے۔ علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ’لیشمینیا‘ نامی بیماری سے متاثرہ مریضوں کی تعاد ہزاروں میں پہنچ چکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مچھر کی مخصوص قسم کے کاٹنے سے انسانی جسم پر باقاعدہ زخم بن جاتا ہے۔ یہ موذی مرض وبائی شکل اختیارکرلیتا ہے۔ مقامی خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ مریضوں کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

خیبر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق فاٹا سیکریٹریٹ نے وبائی مرض کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر ادویات اوردیگر ضروری سامان بہم پہنچایا ہے لیکن مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظرکیے جانے والے انتظامات ناکافی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق لیشمینیا نامی مرض سے بچاؤ کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ ماہرین کے مطابق ماہ رواں اورآئندہ ماہ میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا اشد ضروری ہیں کیونکہ مچھروں کی افزائش بڑے پیمانے پر ہوتی ہے۔

 


متعلقہ خبریں