میاں نواز شریف کی سزا مکافات عمل ھے، غلام سرور خان

روز ویلٹ ہوٹل نیویارک: تین سال کے دوران آمدنی سات ملین ڈالرز سے زائد رہی

ٹیکسلا: وفاقی وزیر پٹرولیم حاجی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کی سزا مکافات عمل ھے، ان کے دست راست چوھدری نثار علی خان کو 30 ہزار سے زائد برتری سے شکست دینا میری خواہش تھی جو اللہ نے منظور کر لی۔

غلام سرور خان نے ٹیکسلا میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حلقہ این اے 63 کے ووٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ منافقت اور کرپشن کا ہر طرح سے خاتمہ کریں گے، ہماری حکومت کا سب سے بڑا مشن پڑھا لکھا پاکستان بنانا اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دینا ھے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نیت ٹھیک ھے اور ہر آنے والا دن انشااللہ پاکستان کی بہتری کا دن ھو گا، ہم اپنے ملک اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے بہتر سے بہتر مستقبل کے لیے کوشاں ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام کی پاکستان تحریک انصاف سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں جن کو ہر طرح سے پورا کرنے کی کوشش کریں گے اور عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منزلیں ضرور طے کرے گا۔


متعلقہ خبریں