شیخ رشید غلط بیانی کر رہے ہیں، سعد رفیق


لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نئی ٹرینیں چلانا اتنا آسان نہیں جتا شیخ رشید بتا رہے ہیں۔

انہوں نے وزیر ریلوے شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو غلط بیانی سے گمراہ کرنے کے بجائے عملی کام کر کے دکھانا چاہیے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ 65 سال سے زائد عمر کے افراد کے ٹکٹ میں 50 فیصد رعایت ان کے دور میں شروع کی گئی، موجودہ وزیر اس کا جھوٹا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کا مالی خسارہ کسی صورت دو سے تین سال میں کم نہیں کیا جا سکتا بلکہ دو نئی ٹرینیں چلانے کا مطلب اس خسارے میں کروڑوں کا اضافہ کرنا ہے۔

ن لیگ کے رہنما نے بتایا کہ جس ٹریک پر نئی ٹرین چلانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ بھی ان کے دور میں ہی بنایا گیا تھا اور اسے بولان میل کے لیے تیار کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں