اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان کی زیرصدارت ایک اعلی سطحی اجلاس ہوا ہے، اجلاس میں ملکی سلامتی سے متعلقہ امور پر غور کیا گیا۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی اجلاس میں شریک ہوئے، انہوں نے شرکا کو دورہ افغانستان کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اعلی سطحی اجلاس میں مختلف ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا۔