اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے عاشورہ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نو اور دس محرم کے موقع پر 20 اور 21 ستمبر کوعام تعطیل ہو گی۔
عام تعطیل کے باعث بینک، اسکول، کالجز، بینکس، سرکاری دفاتر اور مارکیٹس بند رہیں گی۔
نئے اسلامی سال 1440 ہجری کا آغاز 12 ستمبر سے ہوا تھا، 10 ستمبر کو مفتی منیب الرحمان نے اجلاس کے بعد چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پورے پنجاب کے علاوہ بلوچستان سے بھی محرم الحرام کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ وزارت داخلہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس بند رکھنے سے متعلق وزیر اعظم آفس کو آگاہ کردیا ہے، سروس بند کرنے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ہو گا۔