فلپائن میں طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ

فلپائن میں سمندری طوفان، 23 افراد ہلاک

منیلا: فلپائن کے شمالی علاقوں میں سخت ترین ہوائی طوفان کا خدشہ ہے جس کے باعث مقامی افراد کو نقل مکانی کی ہدایت کر دی گئی ہے  جبکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمنٹے کے لیے ایمرجنسی لگا دی گئی ہے اور فوج بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

فلپائنی محمکہ موسمیات کے مطابق ”سپرٹائیفون مینگخوت”  کیٹگری پانچ کے برابر کا طوفان ہو گا جو بہت بڑی تباہی لاسکتا ہے۔ اس وقت فلپائن کا شمالی جزیرہ اس کے نشانے پر ہے اور ہفتے کی صبح کسی بھی وقت شدید طوفان آ سکتا ہے جو 2013 میں آنے والے طوفان سے کہیں زیادہ تباہ کن ہو گا۔

مقامی خبررساں ادارے کے مطابق سپرٹائیفون مینگخوت ہفتے کو فلپائن کے شمالی جزیرے لزون سے ٹکرائے گا۔ 2013 میں فلپائن میں آنے والے طوفان کے باعث 6000 ہزار افراد مارے گئے تھے جبکہ ہزاروں بے گھر ہو گئے تھے۔

حالیہ طوفان سے قبل ہی جزیرے کے مشرقی حصوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ شمالی فلپائن کے جزیرے میں 285 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

طوفان کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ہے کیونکہ اس وقت فلپائن میں چاول اور مکئی کی کاشت شروع ہونے والی ہے۔ حکام کی جانب سے 40لاکھ سے زائد افراد کو نقل مکانی کی ہدایت کی جا چکی ہے۔


متعلقہ خبریں