ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ


اسلام آباد: ملک بھر میں ضمنی انتخابات  فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ریٹرننگ افسران اور صوبائی الیکشن کمشنر کی ہدایت پر کیا گیا۔ انتجابات کے دوران پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے فوج کی تعیناتی کا مراسلہ وزارت دفاع کو ارسال کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ریٹرننگ افسران نے صوبائی الیکشن کمیشن کو خط لکھا جس میں ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی کی ذمہ داری فوج کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ خط میں کہا گیا تھا کہ انتخابات کے وقت پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج تعینات کی جائے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کے گیارہ جبکہ صوبائی اسمبلی کے 26 حلقوں میں ضمنی انتخابات 14 اکتوبر کو ہوں گے۔


متعلقہ خبریں