بلوچستان: گیارہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل

بلوچستان: گیارہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل|humnews.pk

کوئٹہ: بلوچستان میں بڑے پیمانے پر ہونے والے تبادلوں کی زد میں گیارہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز آ گئے ہیں۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوہلو آغا نبیل اختر کو قلات جبکہ ڈپٹی کمشنر قلات قیصر خان ناصر کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈپٹی کمشنر حبیب الرحمن جاموٹ کا تبادلہ کر کے انہیں بھی ایس اینڈ جی ڈی اے رپورٹ کرنے کا حکم  دیا گیا ہے جبکہ اعظم جان دومڑ ڈپٹی کمشنر ہرنائی تعینات  کر دیے گئے ہیں۔

منورحسین کو ڈپٹی چیف اوقاف سے ڈپٹی کمشنر کوہلو، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم قسیم خان کو ڈپٹی کمشنر چاغی تعینات کردیا گیا ہے۔

اسی طرح اسٹیلمنٹ آفیسر عظیم جان کو ڈپٹی کمشنر ہرنائی تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر ہرنائی حبیب الرحمن کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عبدالجباربلوچ کو ڈپٹی کمشنر ژوب اور ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ شفقت انور شاہوانی کو ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ 


متعلقہ خبریں