فیصل آباد: پنجاب کے وزیربرائے سوشل ویلفیئر و بیت المال محمد اجمل اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں ملزم نکلے ہیں۔
فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے وزیر کے خلاف اینٹی کرپشن مقدمے کا چالان منظرعام پر آ گیا ہے جس کے مطابق انہوں نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر محکمہ جنگلات کی سرکاری زمینوں میں خوردبرد کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ان پر سرکاری زمینوں پر جعلی باغات کےنام پر کلیم کا الزام ہے، محکمہ اینٹی کرپشن نے سینکڑوں ایکڑ اراضی کے مختلف کلیم حاصل کرنے کے الزام میں ان پر مقدمہ درج کیا تھا۔
17 اپریل 2010 کو ان کے خلاف فیصل آباد اینٹی کرپشن عدالت میں چالان پیش کیا گیا۔ محمداجمل اس کیس میں ضمانت پر ہیں جبکہ اس مقدمے میں 24 افراد گرفتار، 44 ضمانت پر جبکہ 16 اشتہار ی قرار دیے گئے تھے۔
پنجاب کابینہ میں جن 12 وزرا کا اضافہ آج کیا گیا ہے ان میں محمد اجمل کا نام بھی شامل ہے۔