نواز شریف سے پارٹی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی

Adyala Jail

راولپنڈی: بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد نواز شریف اور مریم نواز سے اظہار تعزیت کے لیے اڈیالہ جیل جانے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی اورانہیں جیل کے مرکزی گیٹ پر روک دیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے مرکزی گیٹ پر چوہدری تنویر، سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال، مائزہ حمید گجر، بیگم عشرت اشرف، رکن قومی اسمبلی سیما جیلانی اور ایم پی اے زیب النساء اعوان موجود رہیں لیکن انہیں اندرجانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ذمہ دارذرائع کے مطابق جیل حکام نے خاندان کے افراد کو ملاقات کی اجازت دی اوران کے علاوہ کسی کو بھی اندر جیل میں جانے کی اجازت نہیں تھی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شیباز شریف بھی اڈیالہ جیل پہنچے جہاں ان کی بھائی نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات ہوئی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ جنید صفدر اورماہ نور صفدر بھی موجود تھیں۔

ذرائع کے مطابق جیل ٓحکام کی جانب سے شہبازشریف کے علاوہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو بھی نواز شریف سے ملنے کی اجازت دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں