لاہور: دوران ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل


لاہور: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 82 سالہ خاتون کو قتل کرکے 10 لاکھ روپے نقدی اورزیورات لوٹ لیے۔ واقعہ چونگ علاقہ میں پیش آیا۔

ہم نیوز کے مطابق پولیس نے صفیہ بی بی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقتولہ کو علاقے کے چوکیدار احمد نے خاتون ساتھی یاسمین کے ساتھ مل کر لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر سر میں پستول مار کر قتل کر دیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک ماہ کے دوران ڈاکووں سے مزاحمت پر دو خواتین سمیت تین افراد قتل ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اقبال ٹاؤن میں 85 تولے زیور اور 25 لاکھ نقدی لوٹ لیے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں یومیہ 20 سے 25 وارادتیں معمول بن گئی ہیں اور پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

گزشتہ روزلاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران چوری، نقب زنی اور ڈکیتی کی 25 وارداتیں رپورٹ ہوئی تھیں۔


متعلقہ خبریں