قائداعظمؒ کا 70واں یوم وفات


کراچی: قائداعظم محمدعلی جناحؒ کا 70واں یوم وفات آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عقیدت واحترام کےساتھ منایاجا رہا ہے۔ بانی پاکستان کے یوم وفات کےموقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ، صوبائی کابینہ کے ارکان نے مزار قائد پر حاضری دی۔

مسلح افواج کے نمائندوں نے بھی مزار قائد پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی اور قائداعظمؒ کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔

یوم وفات کےموقع پراہم سیاسی وسماجی شخصیات اورعوام کی جانب سے بھی مزار قائد پر حاضری دی جائےگی۔ قائد کے یوم وفات کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات منقعد کی جائیں گی جن میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ 

قائد اعظم 25دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور مسلمانان برصغیر کی تحریک پاکستان کی جدوجہد کی قیادت کی۔ 20ویں صدی میں وہ برصغیر کے سب سے عظیم رہنماؤں میں شمار کیے جاتے تھے۔

پیشے کے اعتبار سے وکیل رہنما نے تحریک آزادی میں حصہ لیا تو آخری سانس تک مسلمانوں کے دفاع کی جنگ لڑی اور علیحدہ ملک قائم کر کے ہی دم لیا۔ 

1947 میں ملک بننے کے بعد پاکستان کے پہلے گورنر جنرل مقرر ہوئے اور وفات تک اسی عہدے پر فائز رہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح 11 ستمبر 1948 کو طویل علالت کے بعد وفات پا گئے تھے۔


متعلقہ خبریں