نیویارک میں پاکستان کے 53ویں یوم دفاع کی گونج

نیویارک میں پاکستان کے 53ویں یوم دفاع کی گونج | urduhumnews.wpengine.com

نیویارک: گزشتہ روز پاکستان بھر میں یوم دفاع اور شہداء ملی جوش و جذبہ سے منایا گیا، اس سلسلے میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام نیویارک میں بھی کیا گیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر میلحہ لودھی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا پیغام پڑھ کر سنایا۔

نیویارک اورآس پاس رہنے والے پاکستا نیوں نے شدید بارش کے باوجود بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندہ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج وطن عزیز کے دفاع اور اس سلسلے میں کسی بھی چیلنج سے نمنٹنے کے لیے ہر دم  تیار ہیں۔  

ملیحہ لودھی نے دفاع وطن کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر نے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ اپنے ہیروزکی عزت اوراحترام نہ کرنے والے اقوام دیر تک قائم نہیں رہتیں۔

پاکستانی مندوب نے اہل وطن کو بھی خراج تحسین پیش کیاجو ہر وقت پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

تقریب کے دوران پاکستانی شہداء اور ہیروز کی تصاویر کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، شرکاء نے نمائش میں دلچسپی ظاہر کی اور وطن پر جاں وارنے والوں سے آگاہی حٓصل کی۔


متعلقہ خبریں