اسلام آباد: جرمنی کے سفیر اور سیرو سیاحت سے پاکستان کے مثبت پہلو اجاگر کرنے میں پیش پیش مارٹن کوبلر نے بھی یوم دفاع کے موقع پر وطن کے بیٹوں کو خوبصورت خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پاکستان میں جرمن سفارت کار کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کرنے والے مارٹن کوبلر نے اپنے ٹویٹ میں وطن کے دفاع کیلیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے اور اب بھی اس کوشش میں مصروف افراد کو خراج عقیدت پیش کیا۔
جمعرات کو جاری کردہ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وطن کی خاطر جاں وارنے اور اب بھی اس کام میں مصروف بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
On #defenceday we commemorate the many brave soldiers who paid their ultimate sacrifice (RIP) and all those who still defend their country. Still remember the courage of the pakistani peacekeepers from my time in the #congo #DRC #PakistanZindabad pic.twitter.com/fnYDj2Vmbx
— Martin Kobler (@KoblerinPAK) September 6, 2018
کانگو میں اپنی تعیناتی کے عرصہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت امن مشن میں شامل پاکستانیوں کے حوصلہ کو اب بھی یاد کرتے ہیں۔
مارٹن کوبلر اپنے عوامی انداز کی بدولت پاکستان میں بہت زیادہ مقبول ہیں اور سماجی و امدادی سرگرمیوں کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ جرمن سفیر پاکستان کے مذہبی و سماجی تہواروں کے موقع پر بھی خیر سگالی کے پیغامات دیتے رہے ہیں۔