لکی مروت: معصوم بچوں کو بطور سزا گولی مار دی


لکی مروت: معمولی تنازعہ پر مخالفین نے چھٹی کے بعد سکول سے واپس گھر جانے والے معصوم بچوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 12 سالہ ذاکر اللہ جاں بحق جبکہ 10 سالہ رحمت اللہ شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ تجوڑی کی حدود دلاکی حرامہ تالہ میں پیش آیا، واقعہ کی وجہ منع کرنے کے باوجود گلی سے گزرنا بتائی جا رہی ہے۔ دونوں بچے تیسری جماعت کے طالب علم تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) تین ملزمان بلقیاز، کامران اور سیر امین کے خلاف درج کر لی گئی ہے جبکہ زخمی بچے کو مزید علاج کیلئے بنوں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سماجیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں پرتشدد واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جس کی اہم  وجہ معاشی اور سماجی عدم توازن ہے جو عدم برداشت کے کلچر کر جنم دیتا ہے اور معمولی واقعات پر لوگ انتہائی قدم اٹھا لیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں