کراچی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع غربی نے گیارہ سالہ بچی سے ذیادتی کرنے کے جرم میں ایک شخص کو سات سال بعد سزائے موت سنا دی۔
منگل کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع غربی نوید سومرو کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں مجرم گلزار کو سزائے موت کے علاوہ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔
مقدمہ کی سماعتوں کے دوران گواہوں نے اپنے بیانات قلمبند کرائے۔ زیادتی کے ملزم گلزار احمد نے صحت جرم سے انکار کیا جب کہ پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں شامل میڈیکل نتائج نے ذیادتی ہونا ثابت کی۔
نومبر 2011 میں گلزار نے ڈاکس کے علاقے میں 11 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق متاثرہ بچی اور سزا پانے والے گلزار کا تعلق ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی سے ہے۔