محرم الحرام میں سیکیورٹی فول پروف بنائیں گے، بی اے ناصر

محرم الحرام: فول پروف حفاظتی انتظامات کے لیے پرعزم ہیں، سی سی پی او لاہور|humnews.pk

لاہور:  سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے کہا ہے کہ پولیس محرم الحرام کے دوران فول پروف حفاظتی انتظامات کرنے کے لیے پرعزم ہے اورہر قیمت پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے تمام پولیس افسران کو ہدایت کی کہ سیکیورٹی امور کوحتمی شکل دینے کے لیے مجالس کے منتظمین اورعلمائے کرام سے رابطے میں رہیں۔

بی اے ناصر نے یہ بات پولیس لائینزقلعہ گجرسنگھ میں محرم الحرام کے سلسلے میں ضلعی امن کمیٹی کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

اجلاس سے خطاب کرتےہوئے ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر نے کہا کہ  لاہور پولیس نے محرم الحرام کے حوالے سے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام نے ہمیشہ شہرکے امن و امان کوبرقراررکھنے میں اہم کردارادا کیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق کی پابندی کو ہر  صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہادت حسینؓ سےہمیں صبرو برداشت کا سبق ملتا ہے۔ انہوں نے علماء کرام سے کہا کہ وہ محرم الحرام کے دوران اپنی تقاریر کے ذریعے اتحاد بین المسلمین کا پیغام دیں۔

اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنزلاہورشہزاداکبر، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سیدخرم علی، ڈی آئی جی سیکیورٹی شوکت عباس، چیف ٹریفک آفیسرکیپٹن( ر) لیاقت علی ملک، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملک اویس، ایس ایس پی ڈسپلن طارق عزیز، ایس ایس پی آپریشنزاسد سرفرازخان، تمام ڈویژنل ایس پیز، ایس پی سکیورٹی محمدنوید اور ایس پی ہیڈکوارٹرزعاطف نذیرنے شرکت کی۔

اجلاس میں امن کمیٹی کے ممبران آغاشاہ حسین، علامہ مشتاق حسین جعفری، مفتی انتخاب احمد، صاحبزادہ پیرسیدعثمان نوری، قاری افتخارچشتی، پیرامین ساجد، عامرچشتی، علامہ پروفیسرحافظ کاظم رضا نقوی، بشارت حسین کربلائی، توقیربابا، مولاناغلام سروراعوان، حافظ محمدزبیر، مولانا شکیل الرحمن ناصر، ارشاد اشک ناز، سرداربشن سنگھ، محمد شفیق مغل اورچوہدری ظفرنے بھی شرکت کی۔


متعلقہ خبریں