چیف جسٹس اچھا کر رہے ہیں، ڈاکٹر عاصم حسین



کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ چیف جسٹس جو کررہے ہیں وہ اچھا کررہے ہیں اور وہ چیف جسٹس کے کام کو سراہتے ہیں۔

احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین  کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، تاہم مقدمے کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 12 سمتبر تک ملتوی کر دی گئی۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر شرجیل میمن سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال پر ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ شرجیل میمن کو سب جیل منتقل کیا گیا تھا۔ انہیں سرکاری نوٹیفکیشن پر اسپتال لایا گیا تھا اور سرکار ہی واپس لے کر گئی۔

شرجیل میمن کے ضیاء الدین اسپتال میں موجود کمرے سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی تھیں، کراچی میں واقع یہ طبی مرکز ڈاکٹر عاصم حسین کی ملکیت ہے۔

احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر ملزمان کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس میں 26 فروری 2018 کو فرد جرم عائد کی تھی اور ڈاکٹر عاصم نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مقدمہ جھوٹا ہے اور میرے خلاف کوئی ثبوت بھی موجود نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں