وزیراعظم کے شہر میانوالی کے لیے نئی ٹرین سروس



اسلام آباد: فاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے آبائی شہر میانوانی کے لیے نئی ٹرین سروس شروع کر رہے ہیں جس کا نام میانوالی ایکسپریس رکھا گیا ہے۔

ترنول ریلوے اسٹیشن کے دورے کے موقع پران کا کہنا تھا کہ میانوالی ایکسپریس 14 ستمبر سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی جو کہ راولپنڈی سے  پانچ گھنٹوں میں میانوالی پہنچے گی۔

وفاقی وزیرشیخ رشید نے بتایا کہ میانوالی ایکسپریس راولپنڈی سے میانوالی کے لیے صبح سات بجے اور میانوالی سے راولپنڈی کے لیے دوپہر دو بجے روانہ ہوا کرے گی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ وہ ترنول ریلوے اسٹیشن پر مسفروں کے لیے بہتر سہولیات کا بندوبست بھی یقینی بنا ریے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ریلوے کا قلمدان سنبھالتے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ ریلوے کی بہتری کے لیے تمام اقدامات کریں گے اور ریلوے کا خسارہ کم کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ریلوے کی زمین وا گزار کرانے کے عزم کا بھی اظہار کیا تھا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریلوے کی زمین کو بیچ کر پاکستان کا قرض بھی ادا کیا جاسکتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں