بیوروکریسی میں مزید تقرریاں اور تبادلے


اسلام آباد: وفاقی سطح پر بیوروکریسی میں تقرریوں اور تبادلوں کا سلسلہ ابھی تک نہیں رکا، اس سلسلے میں گریڈ 21 کے افسر افضل لطیف چوہدری کو چیئرمین کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے) تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح 21ویں گریڈ کے عشرت علی کو چیئرمین سی ڈی اے کے عہدے سے ہٹا کر ڈائرکٹر جنرل پاسپورٹ لگا دیا گیا ہے۔

ڈی جی پاسپورٹ اور گریڈ 20 کے بیوروکریٹ عامر احمد علی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر جوائینٹ سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تمام افسروں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نئی حکومت نے شروع میں ہی بیوروکریسی میں تبدیلیوں کا عندیہ دیا تھا جس پر گذشتہ کئی روز سے عمل جاری ہے، اس سے قبل ڈاکٹر محمد سلیمان کو ڈی جی آئی بی کے عہدے پر تعینات کیا گیا جبکہ مہر خالق داد کی خدمات نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے سپرد کر دی گئی تھیں۔

اسی طرح گریڈ 22 کے ڈاکٹر محمد جہانزیب کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) تعینات کیا گیا تھا۔

 

 


متعلقہ خبریں