شاہ محمود قریشی کا ہالینڈ کے وزیرخارجہ سے رابطہ

شاہ محمود قریشی کا ہالینڈ کے وزیرخارجہ سے رابطہ

اسلام آباد: پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ہالینڈ کے ہم منصب کو دوسری بار ٹیلی فون کیا ہے، کال میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے حوالے سے بات کی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستانی وزیرخارجہ نے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ رکوانے کے لیے دونوں حکومتوں کی کوششوں پر بات چیت کی اور آگہی کے فروغ اور اسلام فوبیا کے رجحانات میں کمی لانے پر زور دیا۔

پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مختلف تہذیبوں کے درمیان روابط قائم کرنے پر بھی زور دیا ۔

اس سے قبل قومی اسمبلی میں اس حوالے سے احتجاج کیا گیا تھا اور متقفہ مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی تھی۔ وزیراعظم پاکستان نے سینیٹ میں اپنے خطاب میں اس معاملے کو اقوام متحدہ کے سامنے لے جانے کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان او آئی سی ممالک کے ساتھ مل کر عالمی برادری کے سامنے اس معاملے کو لے جائے گا تاکہ اس سلسلے کو مستقل بنیادوں پر روکا جا سکے۔


متعلقہ خبریں