بچے کا بازو ضائع ہونے پر کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ

بچے کا بازو ضائع ہونے پر کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: کے الیکٹرک حکام کی لاپروائی سے بچے کا بازو ضائع ہونے کا مقدمہ کراچی میں درج کر لیا گیا ہے جس میں بجلی فراہمی کے ذمہ دار نجی ادارے کے حکام کو نامزد کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق الیکٹرک حکام کی لاپرواہی سے بچے کے بازو ضائع ہونے کا معاملہ میڈیا پر آیا تو اسے توجہ ملی جس کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ آٹھ سالہ عمر کے والد محمد عارف کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں مدعی مقدمہ کے بیان کی روشنی میں کے الیکٹرک منیجمنٹ گڈاپ ٹاؤن کو نامزد کیا گیا ہے۔

کمسن عمر کے والد کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک انتظامیہ کی  غفلت و لاپروائی کی وجہ سے یہ واقعہ  رونما ہوا، واقعہ کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود تاحال حکام میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

25 اگست کو نشانہ بننے والے متاثرہ بچے کے والد کا کہنا تھا کہ اپنے بیٹے کو انصاف دلوانے کیلیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔ کے الیکٹرک حکام نے مدد کا اعلان کرنے کے باوجود تاحال رابطہ نہیں کیا ہے۔

بچے کے والد محمد عارف کی مدعیت میں  مقدمہ نمبر 323/18 بجرم 337H غفلت و لاپرواہی کے تحت درج کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں