ضلع ملیر کے تھانوں میں بڑے پیمانے پر تبادلے

ضلع ملیر کے تھانوں میں تبادلے|HUMNEWS.PK

کراچی: شہرقائد کے ضلع ملیر کے تھانوں میں کئی برس سے ڈیرے ڈالے ہوئے پولیس افسروں کی شامت آ گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع وسطی اور غربی کے بعد ملیر کے دیگر تھانوں میں بھی پولیس افسروں اور اہلکاروں کے تبادلے شروع ہو گئے ہیں۔

سینئرسپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر شیراز نذیر نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کی سطح پر 127 افسروں کے تبادلے کر دئیے۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ  دو روز قبل مایوس کن کارکردگی دکھانے والے ضلع ملیر کے 130 سب انسپکٹرز کے بھی تبادلے کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز کی سطح پر تبادلے کیے جائیں گے۔

رواں برس ملیر کی پولیس پرعلاقے میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات بھی لگے تھے، ان الزامات میں ملیر سے ریتی اور بجری اٹھانے کا غیر قانونی دھندہ کرنا بھی شامل تھا۔

اس حوالے سے ملیر کے شاہ لطیف ٹاؤن، سچل میمن گوٹھ اور گڈاپ سٹی تھانوں کا نام سامنے آیا تھا۔


متعلقہ خبریں