راجرفیڈرر یو ایس اوپن کے دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے

راجرفیڈرر یو ایس اوپن کے دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے | urduhumnews.wpengine.com

نیو یارک: یو ایس اوپن ٹینس 2018 ٹورنامنٹ کے دوسرے روز ہونے والے مقابلوں میں راجر فیڈرر نے پہلے راؤنڈ میں جاپانی کھلاڑی کو ہرا کر دوسرے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

راجر فیڈرر کا مقابلہ  یوشیتو ینشیو سے ہوا جس میں انہوں نے حریف کو 2-6، 2-6 اور 4-6 سے شکست دی۔

قبل ازیں راجر فیڈرر آسٹریلین اوپن میں پانچ بار، یو ایس اوپن پانچ بار اور ایک بار فرینج اوپن کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

نیویارک میں جاری یو ایس اوپن 2018 کے دوسرے روز نواک جوکووچ نے مارٹن فسکووکس کو ہر ا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ انہوں نے 3-6، 6-3 اور 4-6 سے میچ اپنے نام کیا۔

خواتین کے مقابلوں میں اینجلیک کربر نے اپنا پہلا میچ جیت کر دوسرے مرحلے میں رسائی حاصل کی، انہوں نے مارگریٹا کو6-7 اور 3-6 سے شکست دی۔

دوسری جانب برطانیہ کی نمبر ون خاتون ٹینس کھلاڑی جوہانا کونٹا کو یو ایس اوپن ٹینس کے پہلے ہی مرحلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کرولینا گریسا نے جوہانا کونٹا  کو 2-6، 2-6 سے ہرایا۔

جوہانا کونٹا کی شکست کے بعد یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین مقابلوں سے برطانوی کھلاڑی باہر ہو گئی ہیں۔

گزشتہ روز ہونے والے مقابلوں میں سابق چیمپئن رافیل نڈال، سلون سٹیفنس اور ویلمز سسٹرز اپنے میچ جیت کر دوسرے مرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔ رواں برس رافیل نڈال اور سلون سٹیفنس ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئین کی حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں