2 ستمبر کو پلانٹ فار پاکستان ڈے منایا جائے گا


اسلام آباد: کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں حکومت نے شجر کاری مہم کے حوالے سے 2 ستمبر کو پلانٹ فار پاکستان ڈے منانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان 2 ستمبر کو پلانٹ فار پاکستان ڈے پر شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے۔ 24 اگست کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں ملک بھر میں شجر کاری مہم کی منظوری دی گئی تھی۔

کابینہ اجلاس میں طے کیا گیا تھا کہ ملک بھر میں شجر کاری مہم چلائی جائے گی جس میں لاتعداد پودے لگائے جائیں گے۔ کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں پلانٹ فار پاکستان ڈے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزارت ماحولیات نے 27 اگست کو شجر کاری مہم سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ہے اور اجلاس میں شرکت کے لیے چاروں صوبوں کے متعلقہ سیکرٹریز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے عوام کو پودے فراہم کرنے کے لئے پک اپ پوائنٹس بھی طے کیے جائیں گے جبکہ پلانٹ فار پاکستان ڈے کو جوائن پرائم منسٹر عمران خان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں