بدعنوانی کرنے والا اللہ کی پکڑ میں ضرور آتا ہے، صدرممنون

صدرمملکت آئندہ ہفتےاسکاٹ لینڈ کا دورہ کریں گے|humnews.pk

بدعنوانی کرنے والا اللہ کی پکڑ میں ضرور آتا ہے، صدرممنون


لندن: صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بدعنوانی کرنے والا ایک دن اللہ کی پکڑ میں ضرور آتا ہے۔

صدر مملکت ممنون حسین رائل کالج آف فزیشن ایڈنبرا کی دعوت پر برطانیہ پہنچے جہاں وہ لندن ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ ہی سے احتساب کے قائل رہے ہیں۔

صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس سے متعلق انہیں اپنے بیان کا اندازہ تھا، انہوں نے کہا کہ وہ لندن آنے سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے اسپتال جانا چاہتے تھے، مگر نہ جا سکے البتہ وہ لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔

صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں جو بدعنوانی ہوئی ہے یہ اللہ کا قانون ہے کہ آدمی کچھ دن بچتا ہے اور پھر آخر کار پکڑا جاتا ہے۔

پاناما پیپرز کا معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد صدرممنون نے ذو معنی انداز میں کہا تھا کہ پاناما لیکس کا معاملہ قدرت کی طرف سے اٹھا ہے، اس کی پکڑ میں دیکھیں کہ کون کون سے لوگ آئیں گے۔


متعلقہ خبریں