چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اپنے عہدے سے مستعفی


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے، نجم سیٹھی نے استعفیٰ میں عہدہ چھوڑنے کی ذاتی وجوہات بتائی ہیں۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی اعلان کر چکے تھے کہ وزیراعظم کی حلف برداری کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے، انہوں نے کرکٹ کی بہتری کے لیے بھرپور کام کیا ہے۔

اپنے استعفے میں وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آپ نے کئی بار مختلف فورمز پر کہا ہے کہ آپ کے پاس کرکٹ کا بہترین ویژن ہے، آپ کے ویژن کو بھرپور موقع دینے کے لیے اپنے عہدے سے مستعفی ہورہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ بورڈ آف گورنرز نے 2020 تک پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کا چیئرمین رہنے کی منظوری دی تھی تاہم اب وہ بورڈ آف گورنرز کی ممبرشپ سے بھی خود کو علیحدہ کر رہے ہیں۔

نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے استعفیٰ کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔

 


متعلقہ خبریں