طالبان کا بل چراغ پر قبضہ


کابل: افغان صوبے فریاب کے ضلع بل چراغ پر طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق ضلع بل چراغ میں موجود 100 افغان فوجیوں کے متعلق علم نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں؟

افغان نشریاتی ادارے طلوع نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ لاپتہ ہونے والے 100 افغان سیکیورٹی اہلکاروں کے متعلق حتمی طور پر کچھ کہنا ناممکن ہے لیکن ہو سکتا ہے کہ انہوں نے طالبان کے سامنے ہتھیارڈال دیے ہوں۔

طلوع نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طورپر فریاب کے گرزیوان ڈسٹرکٹ میں امداد نہ پہنچی تو وہ بھی افغان سیکیورٹی فورسز کے ہاتھ سے چلا جائے گا۔

بل چراغ ڈسٹرکٹ صوبہ فریاب کے دارالحکومت مائمانہ سے صرف 60 کلو میٹر دور ہے۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں