پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن مکمل

پی آئی اے کا نے قبل ازحج آپریشن مکمل|HUMNEWS.PK

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے)  نے قبل از حج آپریشن مکمل کر لیا ہے۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق  68 ہزار سے زائد عازمین حج  کو سعودی عرب پہنچا کر قبل از حج آپریشن مکمل کردیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں 225  پروازیں چلائی گئیں، 28 ہزار سے زائد عازمین کو بذریعہ خصوصی حج فلائٹس جبکہ تقریباً 40 ہزار کو شیڈولڈ پروازوں کے ذریعے سعودی عرب روانہ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق کراچی سے 71 پروازوں کے ذریعے 21 ہزار4 سو، اسلام آباد سے بذریعہ 50 فلائٹس سے 15 ہزار ایک سو 48 جبکہ لاہور سے 43 پروازوں سے 13 ہزار 960 عازمین جج کو حجاز مقدس بھیجا گیا۔

اسی طرح ملتان سے 19 پروازوں سے 4 ہزار571 ، فیصل آباد سے 7 پروازوں کے ذریعے 833 ، سیالکوٹ سے 11 فلائٹس سے 3 ہزار708 اور پشاور سے 24 پروازوں سے 8 ہزار418 عازمین کو حج کی سعادت کے لیے روانہ کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 27 اگست سے شروع  ہو کر 25 ستمبر کو ختم  ہو گا اور اس دوران جدہ  اور مدینہ سے خصوصی اور شیڈول  پروازوں سے 68 ہزار سے زائد حجاج کرام  کو اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی، سیالکوٹ ، ملتان اور فیصل آباد لایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں