پنجاب میں ن لیگ کا میدان کھلا نہ چھوڑنے کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی:ن لیگ کا میدان کھلا نہ چھوڑنے کا فیصلہ | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو۔–


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا ہے پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں کسی پارٹی کے لیے میدان کھلا نہیں چھوڑا جائے گا۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد امیدوار حمزہ شہباز کی زیرصدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے حکمت عملی طے کی گئی ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب میں کسی کے لیے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عددی صورتحال کے مطابق تیاریاں مکمل کرلی ہیں کامیابی مسلم لیگ ن کی ہی ہوگی۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کے اراکین پنجاب اسمبلی سمیت دیگر اعلیٰ قیادت نے بھی شرکت کی۔

پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے خفیہ رائے شماری آج جمعرات کو ہوگی۔ پاکستان تحریک انصاف اور ہم خیال جماعتوں نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے بالترتیب  چوہدری پرویزالہی اور دوست محمد مزاری کو نامزد کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اسپیکرشپ کے لیے چوہدری اقبال  گجر ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر وارث کلو کو نامزد کر رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں