پاکستانی پرچم میں رقص کرنے والی پولش سیاح کی معذرت


اسلام آباد: سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد پولینڈ کی سیاح خاتون ایوا زو بیک نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے تمام لوگوں سے معذرت کر لی ہے۔

پاکستان کی قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے ایوا کی پاکستان آمد کی پوسٹ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شئیر کی تھی تاہم تنقید کے بعد اسے ہٹا دیا گیا تھا۔

پولینڈ کی سیاح خاتون ایوا زو بیک کی ویڈیو منظر عام  پر آئی تو چیئرمین نیب نے اسے قومی پرچم کی بے حرمتی قرار دے کرکارروائی کا عندیہ دے دیا تھا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین اس بات پر بحث کر رہے ہیں کہ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے والی غیر ملکی سیاح نے کیا واقعی قومی پرچم کی توہین کی ہے۔

ایوا اپنے سوشل میڈیا پیجز سے پاکستان کی ثقافت، شہریوں کی ملنساری اور پرامن معاشرے کی تصویر پیش کرتی ہیں، سوشل میڈیا اکاؤنٹس  پر وہ بار بار پاکستان سے محبت کا اظہار کر تی دکھائی دیتی ہے۔


متعلقہ خبریں