شہر اقتدار میں سرمئی بادلوں کے ڈیرے اور بارش

شہراقتدار میں سرمئی بادلوں کے اور بارش | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو گزشتہ کئی روز سے سرمئی بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روزبھی اسلام آباد اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔ منگل کے روز شہر اقتدارکا کم سے کم درجہ حرارت 24 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں اگلے دو روز تک مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور کہیں کہیں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ منگل کے روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور 60 فیصد امکان ہے کہ بارش ہوگی۔

کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 22 اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور اگلے دو روز تک موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں اگلے دو روز تک مطلع جزوی طور ابرآلود رہے گا اور بعض علاقوں میں بارش کا بھی امکان ہے۔ منگل کے روز لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 24 اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔


متعلقہ خبریں