شمالی کوریا میں شدید غذائی قلت کا خدشہ


جنیوا: ریڈ کراس نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا کو خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ریڈ کراس کے مطابق رواں سال کی شدید گرمی کی لہر نے شمالی کوریا کے کھیتوں کو تقریباً تباہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے مکئی اور چاول سمیت  کئی دوسری فصلوں کے تیار نہ ہونے کا خطرہ ہے۔

اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کو ایٹمی دھماکے کرنے اور مختلف میزائل تجربات روکنے کے احکامات جاری کیے تھے تاہم  شمالی کوریا نے پابندیوں کو قبول کرنے اور اپنے تجربات روکنے سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے شمالی کوریا کو مختلف پابندیوں کا سامنا ہے۔

7 اگست کو عالمی سلامتی کونسل نے ایک قرار داد کے مسودے کی منظوری دی، امریکا کی طرف سے پیش کی جانے والی اس قرارداد کا مقصد شمالی کوریا پر عائد کردہ پابندیوں میں نرمی کرنا اور انسانی امداد کو مزید آسان بنانا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا پر عائد اقتصادی پابندیاں تنہائی کے شکار اس ملک کو امداد کی فراہمی  میں رکاوٹ نہیں بنیں گی، اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ اس وقت بھی شمالی کوریا میں ایک کروڑ لوگ غذائی قلت کا شکار ہیں۔


متعلقہ خبریں