ہم نیوز کی خبر پر ایکشن، بنی گالہ کے باہر پانی کا انتظام


اسلام آباد: ہم نیوز کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے بنی گالہ کے باہر صحافی حضرات کے لیے قائم کیمپ میں منرل واٹر کی بوتلیں اور پانی کی ٹینکی رکھوا  دی ہے۔

کیمپ میں صحافی حضرات کے بیٹھنے کے لیے کرسیوں کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر موجود صحافیوں سے بات کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ اس گرم موسم کی فکر کیے بغیر اپنے فرائض انجام دینے والے صحافی حضرات لائق تحسین ہیں، انہوں نے کہا کہ  یہاں موجود صحافیوں کو تمام سہولتیں دی جائیں گی۔

انتخابات میں تحریک انصاف  کی فتح اور عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے امکانات روشن ہونے کے بعد سے صحافیوں کی ایک بڑی تعداد 24 گھنٹے ان کی رہائش کے باہر قائم کیمپ میں موجود  رہتی ہے۔

بنی گالہ کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے لیے ناقص سہولتوں اور گدلے پانی کی فراہمی سے متعلق  ’ہم نیوز‘  نے 3 اگست کو خبر نشر کی تھی۔


متعلقہ خبریں