آرمی چیف سے روسی نائب وزیردفاع کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی نائب وزیردفاع کی ملاقات|HUMNEWS.pk

اسلام آباد: روسی نائب وزیردفاع  الیگزینڈرفومن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیاں قابل ستائش ہیں کیونکہ پاکستانی فوج نے عظیم قربانیاں دیں اور دے رہی ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی نائب وزیردفاع الیگزینڈرفومن نے جنرل ہیڈ کواٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی اور پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف  اور نائب روسی  وزیر دفاع  نے انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے دو طرفہ تعاون کے فروغ  پر اتفاق کیا اورعلاقائی، سلامتی اور دفاعی تعاون  کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

روسی نائب وزیر دفاع نے کہا کہ  دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے عالمی سطح پر مربوط تعاون کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دہشت گردی سمیت کئی امور زیر بحث  لائے گئے جبکہ دونوں  ممالک کے تعلقات کی بہتری پر بھی زور دیا گیا۔


متعلقہ خبریں