اپوزیشن کل الیکشن کمیشن کے دفتر پر احتجاج کرے گی

پینڈورا پیپرز: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ایف بی آر سمیت دیگر اداروں کی طلبی

لاہور: حزب اختلاف کی جماعتیں آٹھ اگست کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مرکزی دفتر واقع اسلام آباد پر احتجاج کریں گی۔ احتجاج دوپہر ایک بجے کیا جائے گا۔

یہ بات پاکستان مسلم لیگ  (ن) کے رہنما رانا تنویر نے لاہور میں پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور متحدہ مجلس عمل(ایم ایم اے) بھی انتخابات میں ہونے والی دھاندلی اور بے ضابطگی کے خلاف پی ایم ایل (ن) کے شانہ بشانہ ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ہم نے ملک کی خدمت کی ہے لیکن  نہ جانے کیوں کچھ قوتیں ہمارے پیچھے پڑ گئی ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ انتخابات میں دھاندلی سے ن لیگ کو ہرایا گیا۔

رانا تنویر نے کہا کہ تمام انتخابی امیدواروں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد کے علاوہ چاروں صوبوں میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج پر بھی غورکر رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ(ن)  کےاعلیٰ سطحی اجلاس میں رانا تنویر، احسن اقبال، زاہد حامد، سردارایازصادق اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


متعلقہ خبریں