دہشت گردی کے خاتمے میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے، آرمی چیف

پاکستان عراق کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، جنرل باجوہ

فوٹو: فائل


راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے میں نوجوان نسل کا اہم کردار ہے اسی لیے ہائی برڈ جنگ میں دشمن کا نشانہ نوجوان نسل ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) میں انٹرن شپ  کرنے والے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل پرجوش اور باصلاحیت نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، نوجوان نسل پاکستان کو امن اور ترقی کے نئے دور میں لے جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ریاست انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، موجودہ دورمیں جنگ کی نوعیت تبدیل ہو چکی ہے، پرعزم رہتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے دوران نوجوانوں کا کردار قابل ستائش رہا ہے، فاٹا  کی قومی دھارے میں شمولیت سے سماجی اور اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں