امن جرگہ نے دیامر میں اسکول جلانا عالمی سازش قرار دے دیا

| امن جرگہ نے دیامر میں اسکول جلانا عالمی سازش قرار دے دیا urduhumnews.wpengine.com

گلگت: دیامر امن جرگہ نے دیامر اور چلاس میں طالبات کے اسکول جلانے کو عالمی سازش قرار دے دیا ہے۔

گلگت پریس کلب میں ہنگامی کانفرنس کرتے ہوئے امن جرگے کے ارکان نے کہا کہ بوکوحرام کی طرح رات کے اندھیرے میں طالبات کے اسکول جائے جانے کی مذمت کرتے ہیں، ایسے واقعات 2009 سے ہو رہے ہیں جن کا آج تک تدارک نہیں کیا گیا۔

جرگے کےعمائدین نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کا یہی رویہ رہا تو پورا گلگت بلتستان ایک بار پھر پر تشدد واقعات کی لپیٹ میں آ جائے گا۔

جرگے کے قائدین کا کہنا تھا کہ یہ وقعات دیامر بھاشا ڈیم اور سی پیک کے خلاف ایک گہری سازش ہیں، ہم سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سازش کو جلد از جلد بے نقاب کیا جائے۔

اس موقعہ پر سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ شمالی اور دیگر افراد نے اداروں اور حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


متعلقہ خبریں