ایم کیو ایم لندن کے 5 ٹارگٹ کلرز گرفتار

مسجد کے چندہ بکس سے بڑی رقم چوری کرنے والا گرفتار

فوٹو: فائل


کراچی: کراچی پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کے پانچ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل عرفان بلوچ نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  کراچی پولیس کی کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلرز پولیس اہلکار مشتاق سمیت 5 افراد کے قتل میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں کامران عرف پیجر، عامر چلی، عرفان، عمران اور اورنگزیب شامل ہیں، کامران پاپوش نگر میں یونٹ انچارج تھا۔ ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ 2015 میں انہوں نے فرقہ وارانہ بنیادوں پر قتل و غارت بھی کی تھی۔

ایس ایس پی عرفان بلوچ نے بتایا کہ ایک اور کارروائی کے دوران 2 ملزمان ثقلین اور مہدی کو گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے گزشتہ دنوں 2 نوجوانوں کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

انہوں  نے کہا کہ تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان کرائے پر گاڑی چلاتے ہیں، گرفتار ملزم ثقلین نے نوجوانوں پر تشدد کیا جبکہ مہدی نے نوجوانوں کی برہنہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھی۔


متعلقہ خبریں