نواز شریف و دیگر کی سزا کے خلاف درخواست پر فل بینچ کی تشکیل

نواز شریف و دیگر کی سزا کے خلاف درخواست پر فل بینچ کی تشکیل | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: عدالت عالیہ لاہور نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف درخواست پر فل بینچ تشکیل دے دیا  ہے جس میں جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس مجاہد مستقیم احمد شامل ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی طرف سے قانون دان اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد نیب کا قانون ختم ہو چکا ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ملک کا تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص کو اس قانون کے تحت سزا دی گئی جو اب ختم ہو چکا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو مردہ قانون کے تحت دی گئی سزا غیر قانونی ہے۔

عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف اور دیگر کو نیب کے مردہ قانون کے تحت دی گئی سزا کالعدم قرار دی جائے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور دامار کیپٹن (ر) صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی گئی سزائے قید کاٹنے کے لیے اڈیالہ جیل میں ہیں۔


متعلقہ خبریں