پی ٹی آئی امیدوار انتخابی نتائج چیلنج کرنے لاہور ہائی کورٹ میں

پی ٹی آئی امیدوار انتخابی نتائج چیلنج کرنے لاہور ہائی کورٹ میں | urduhumnews.wpengine.com

ٹوبہ ٹیک سنگھ: پنجاب کے حلقہ پی پی 118 سے ہارنے والے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اسد زمان نے انتخابی نتائج لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیے ہیں۔

اسد زمان کی جانب سے دائر درخواست میں ریٹرنگ افسر سمیت دیگر امیدواروں کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ اسے پی پی 118 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے محض 483 وٹوں سے شکست ہوئی جب کہ حلقے سے مسترد شدہ وٹوں کی تعداد 4 ہزار 439 ہے۔

اسد زمان نے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی ہے کہ ریٹرنگ افسر کو مسترد شدہ وٹوں سمیت 199 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی کرنے اور گنتی مکمل ہونے تک حتمی نتیجہ روکنے کا حکم دیا جائے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حلقہ پی پی 118  سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار نے 43 ہزار 322 جب کہ تحریک انصاف امیدوار نے 42 ہزار 774 وٹ حاصل کیے تھے۔


متعلقہ خبریں