وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لیے پی ٹی آئی کا جام کمال کی حمایت کا اعلان


اسلام آباد: بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سربراہ جام کمال وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لیے پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

یہ اعلان بی اے پی کے سربراہ جام کمال نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

عمران خان سے ملاقات میں جام کمال کے ہمراہ بی اے پی کے چار ارکان اسمبلی زبیدہ جلال، خالد مگسی، اسرار ترین  اوراحسان ریکی موجود تھے، پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔

دونوں رہنماؤں نے انتخابات کے بعد کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی اور اتفاق کیا کہ پی ٹی آئی بلوچستان میں جام کمال جبکہ بی اے  پی وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کرے گی۔

ملاقات کے بعد جام کمال نے پی ٹی آئی کے ہمراہ مشترکہ کانفرس میں کہا کہ انہیں حکومت سازی کے لیے 19 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ چار آزاد ارکان نے بھی ان سے رابطہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کی جماعت کے پاس وفاق میں حکومت بنانے کے لیے اکثریت موجود ہے۔


متعلقہ خبریں